شہبازشریف کی اے پی این ایس کے نومنتخب صدر حمید ہارون اور دیگر عہدیداران کو مبارکباد

شہبازشریف کی اے پی این ایس کے نومنتخب صدر حمید ہارون اور دیگر عہدیداران کو ...

لاہور(پ ر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے نومنتخب صدر حمید ہارون، سیکرٹری جنرل سرمد علی، سینئر نائب صدر رمیزہ مجید نظامی ، نائب صدر ممتاز اے طاہر، جوائنٹ سیکرٹری رحمت علی رازی،فنانس سیکرٹری ہمایوں طارق اور دیگر عہدیداران کو مبارکباد دی ہے۔ وزیراعلیٰ نے نومنتخب صدر، سیکرٹری جنرل، سینئر نائب صدر اور دیگر عہدیداران کے نام اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ امید ہے آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے عہدیدارن اخباری صنعت کے مسائل کے حل کیلئے اپنا بھرپورکردار جاری رکھیں گے۔

مزید : علاقائی