تحریک دفاع حرمین شریفین کے زیراہتمام آج لاہور میں کنونشن ہوگا

تحریک دفاع حرمین شریفین کے زیراہتمام آج لاہور میں کنونشن ہوگا

 لاہور ( نمائندہ خصوصی)6 دینی جماعتوں کے مشترکہ پلیٹ فارم تحریک دفاع حرمین شریفین کے زیراہتمام آج جامعہ منظورالاسلامیہ عیدگاہ لاہور کینٹ میں تحفظ حرمین شریفین کنونشن ہوگا جس میں مختلف جماعتوں کے رہنماء شریک ہونگے ،اس اہم ترین اجلاس میں جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولاناعبدالرؤف فاروقی،اہلسنت کے قائدمولانامحمداحمدلدھیانوی،پاکستان شریعت کونسل کے مولانازاہدالراشدی،انصارالامہ کے مولانافضل الرحمن خلیل ،جمعیت مشائخ پاکستان کے سربراہ مولاناپیرسیف اللہ خالد،مولانامحمدعاصم مخدوم اور مولانامحمداسداللہ فاروق سمیت کثیرتعداد میں مشائخ علماء کرام شرکت کریں گے ،اجلاس کے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

مزید : علاقائی