الیکشن کمیشن نے بیرون ملک سے فنڈنگ کی تفصیلات طلب کر لی

الیکشن کمیشن نے بیرون ملک سے فنڈنگ کی تفصیلات طلب کر لی

 اسلام آباد(آن لائن)الیکشن کمیشن نے مالی باضابطگیوں سے متعلق درخواست پر پاکستان تحریک انصاف سے بیرون ملک فنڈنگ کی تفصیلات طلب کرلی ہیں ۔بدھ کے روز الیکشن کمیشن نے اکبر شیر بابرکی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف سے مالی بے ضابطگیوں کے حوالے سے بیرون ملک سے آنے والی تمام فنڈنگ کی تفصیلات طلب کرلی ہیں درخواست کی سماعت چھ مئی تک ملتوی کردی ۔ چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں چار رکنی بینچ نے درخواست کی سماعت کی پی ٹی آئی کے سابق نائب صدر اکبر ایس بابر نے درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف میں بیرون ملک سے آنے والی رقم میں بے انتہا کرپشن کی گئی ہے الیکشن کمیشن نے بیرون ملک سے آنے والی تمام فنڈنگ سے متعلق تفصیلات چھ مئی تک طلب کرلی ہیں جس پر تحریک انصاف کے وکیل شاہین ایڈووکیٹ نے یقین دلایا ہے کہ وہ چھ مئی تک بیرون ملک سے آنے والی تمام فنڈنگ سے متعلق الیکشن کمیشن میں رپورٹ جمع کروائینگے ۔

مزید : علاقائی