نیکوکارا کو قانون کی پاسداری کی سزا دی گئی،عوامی تحریک کا ردعمل

نیکوکارا کو قانون کی پاسداری کی سزا دی گئی،عوامی تحریک کا ردعمل

لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان عوامی تحریک کے ترجمان نے ایس ایس پی اسلام آباد نیکو کارا کی بر طرفی پر اپنے شدید ردعمل میں کہا ہے کہ نیکوکارا کو قانون کی پاسداری کی سزا دی گئی،جن پولیس افسروں نے ماڈل ٹاؤن لاہور میں بے گناہوں کو شہید کیاان پولیس افسران کا حکمران تحفظ کر رہے ہیں اور انہیں پر کشش عہدوں سے نواز رہے ہیں اور حکمرانوں کے غیر قانونی احکامات نہ ماننے والے پولیس افسران کے خلاف انتقامی کارروائیاں کی جا رہی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ماڈل ٹاؤن لاہور میں قتل و غارت گری میں براہ راست ملوث ایک ڈی آئی جی اور ایس پی ابھی تک اپنے عہدوں پر کام کر رہے ہیں۔ ترجمان

مزید : صفحہ آخر