عراقی فوج نے تکریت میں دولتِ اسلامیہ کو شکست دے دی

عراقی فوج نے تکریت میں دولتِ اسلامیہ کو شکست دے دی

 بغداد(خصوصی رپورٹ) عراقی حکومت کے مطابق اس کی فوج شمال مغربی شہر تکریت میں ایک ماہ کے محاصرے کے بعد شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ کو شکست دے دی ہے۔اطلاعات کے مطابق شہر میں چند ایک دھماکوں اور فائرنگ کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں تاہم ملک کے سرکاری ٹی وی پر وزیراعظم حیدر العبادی کو قومی پرچم کے ساتھ شہر کی سڑکوں پر چہل قدمی کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔عراقی سکیورٹی فورسز کے مطابق تکریت پر دوبارہ کنٹرول حاصل ہونے سے ملک کے دوسرے بڑے شہر موصل سے دولتِ اسلامیہ کو نکالنے کی راہ ہموار ہو جائے گا۔اس سے پہلے عراقی وزیراعظم نے تکریت میں آمد سے قبل انھوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ صدام حسین کے آبائی شہر تکریت کو دولت اسلامیہ کے قبضے سے’آزاد‘ کرا لیا گیا ہے۔ حالانکہ اس وقت کی اطلاعات کے مطابق شہر کے مرکزی علاقے میں لڑائی جاری تھی۔

مزید : صفحہ اول