والٹن، غیر مردوں سے تعلقات قائم نہ کرنے پر خاوند کا بیوی پر تشدد
لاہور(کر ائم سیل ) غیر مردوں کے ساتھ تعلقات قائم نہ کر نے پر خاوند کا بیوی پر تشدد ،آگ لگا کرقتل کرنے کی کوشش ، خاتون موقع پا کر اپنے میکے پہنچ گئی۔تفصیلا ت کے مطابق والٹن کی رہائشی شبانہ بی بی کی شادی ماموں کے بیٹے فاروق کے ساتھ ہو ئی تھی ، اس کے بطن سے5بچے پیدا ہو ئے تھے ۔اس دوران فاروق نے اپنے ہی گھر میں بد اخلاقی کا اڈا بنا لیا، وہ غیر مردوں کو گھر لا کر اپنی بیوی کے ساتھ بد اخلاقی کر واتا اور اس کے انکار پر اس کو تشدد کا نشانہ بنا تا تھا ۔7سال اسی طر ح معاملہ چلتا رہا اور تنگ آکر خاتون نے سختی سے انکار کیا تواس کے شوہر نے اسے آگ لگا کر قتل کر نے کی کوشش کی مگرخاتون موقع پا کر فرار ہو نے میں کامیاب ہوگئی۔متاثرہ خاتون نے روز نامہ’’پاکستان‘‘سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ میرا جیٹھ محبو ب اور کزن جمیل میرے شوہر فاروق سے مل کر میرے ساتھ بداخلاقی کر واتے ہیں اور اب مجھ پر میرے ہی بچوں کے اغواکر نے کا مقدمہ درج کر وانے کی دھمکیاں دے رہے ہیں جس کی بابت میں نے سی سی پی او لا ہور کو بھی درخواست دی ہے۔میری وزیر اعلیٰ سے اپیل ہے ،کہ بد کردار لوگوں کے شر سے مجھے بچایا جائے اور ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔