کمسن طالب علم بد اخلاقی کے بعد قتل

کمسن طالب علم بد اخلاقی کے بعد قتل

 فیروزوالہ( نمائندہ پاکستان) جی۔ٹی۔روڈ کی آبادی کشمیر ٹاؤن میں نامعلوم افراد نے ایک بارہ سالہ طالب علم لڑکے کے ساتھ بداخلاقی کرنے کے بعد اسے ہلاک کر کے لاش پانی کے تالاب میں پھینک کر فرار ہوگیا۔ بتایا گیا ہے کہ کشمیر ٹاؤن کے رہائشی محمد رفیع ملک کا بارہ سالہ بیٹا محمد عثمان گھر سے بازار گیا۔ نامعلوم افراد نے اسے راستے سے اغواء کر لیا ۔ جو گھر نہ آیا جس کے بارے میں پتہ جوہی کی گئی۔ لیکن سراغ نہ مل سکا۔ تین دن کے بعد قریبی پانی کے جوہڑ سے نعش ملی۔ فیروزوالہ پولیس نے مقتول کے بھائی کی رپورٹ پر نامعلوم افراد کے خلاف قتل کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا۔

مزید : علاقائی