پاک فوج ہر طرح کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کیلئے پوری طرح تیار ہے ‘ آرمی چیف

پاک فوج ہر طرح کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کیلئے پوری طرح تیار ہے ‘ آرمی چیف

جہلم/راولپنڈی(اے این این)چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ پاک فوج ہرطرح کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کیلئے پوری طرح تیار ہے ، قوم دہشت گردی کے ناسورکے خاتمے کیلئے مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے ، ہر قیمت پر مشن مکمل کریں گے ، زمانہ امن میں کی جانیوالی تیاریاں جنگ روکنے کی ضامن ہیں ۔بدھ کوفوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف نے ٹلہ فائرنگ رینج کا دورہ کیا اور حقیقی جنگی ماحول میں جاری وسطی کمان کی فوجی مشقوں کا معائنہ کیا ۔ جنرل راحیل شریف نے مشقوں میں شریک دستوں کی پیشہ وارانہ مہارت اور جذبے کو سراہا۔مشق میں شریک فوجی جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے جنرل راحیل شریف نے کہا کہ پاک فوج ہرطرحکی جارحیت کا مقابلہ کرنے کیلئے مکمل طور پر تیار ہے ، پاکستانی قوم ملک سے دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کیلئے مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے ، ہم ہر قیمت پر دہشتگردی کے خاتمے کا مشن مکمل کریں گے ۔انہوں نے مشقوں میں شریک جوانوں کو پیشہ وارانہ تربیت کے معیار پر توجہ مرکوز رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ زمانہ امن میں کی جانیوالی تیاریاں جنگ روکنے کی ضامن ہیں ۔جنرل راحیل شریف نے مشقوں میں شریک جوانوں کے پیشہ ورانہ معیار کو بھی سراہا ۔

مزید : صفحہ اول