سابق ایس ایس پی اسلام آباد محمد علی نیکوکارا برطرف

سابق ایس ایس پی اسلام آباد محمد علی نیکوکارا برطرف

 اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک۔اے این این ) سابق ایس ایس پی اسلام آباد محمد علی نیکو کارا کو برطرف کردیا گیا ، سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویثرن نے محمد علی نیکوکار کی برطرفی کی منظوری دیدی ، نوٹیفکیشن جاری ۔ سابق ایس ایس پی اسلام آباد محمد علی نیکو کارا نے تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کے دھرنے کے دوران زبانی احکامات ماننے سے انکار کر دیا تھا ، کہ طاقت کے زور پر دھرنے کے شرکاء کو روکنے کی کوشش کی گئی تو خون خرابہ ہو گا ،سابق ایس ایس پی نے شیلنگ اور لاٹھی چارج کی مخالفت کی تھی ، محمد علی نیکو کارا کی تجویز تھی کہ دھرنے کے شرکاء کو لاٹھی چارج کے بجائے بات چیت سے ہٹایا جائے ، سابق ایس ایس پی محمد علی نیکو کارا کے خلاف انکوائری کمیٹی بنائی گئی، تحقیقات کے دوران ایس ایس پی کو ڈسپلن کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا ،کمیٹی نے محمدعلی نیکوکارا کو قصور وار ٹھہرایا اس کے بعد انہیں بر طرف کر دیا گیا ، سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویثرن نے سابق ایس ایس پی اسلام آباد محمد علی نیکو کارا کی بر طرفی کی منظوری دیدی اور نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ۔

مزید : صفحہ اول