قصور،پولیس نے ماہ مارچ میں 352 سماج دشمن عناصر گرفتار گئے

قصور،پولیس نے ماہ مارچ میں 352 سماج دشمن عناصر گرفتار گئے

قصور (بیورورپورٹ)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قصوررائے بابر سعید نے بتایا کہ قصور پو لیس نے ماہ مارچ میں خصوصی مہم کے دوران قتل، اقدا م قتل ،ڈکیتی ، را بری ،را ہزنی ،نقب زنی اور دیگر سنگین واردا تو ں میں مطلو ب250خطرناک مجرما ن اشتہا ری اور 102عدا لتی مفرورا ن کل352گرفتار ہوئے جن میں چھ ٹاپ ٹین اشتہاری خلیل عرف گاگی،ذوالفقار عرف ذولفی ،زاہد عرف مجاہد،اشرف عرف بودی ، عبدالواحد عرف واحدی اور علی محمد شامل ہیں جبکہ سنگین وارداتوں میں ملوث اور سب انسپکٹر نصیر احمد کو شہید کرنے والا خطرناک ڈاکو اعظم عرف اجو دوران پولیس مقابلہ ہلا ک ہوا۔اسی طرح8خطرناک ڈکیت گینگ کے25ملزمان کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضہ سے 12 لاکھ 20 ہزار روپے مالیت کا مال مسروقہ اور جدید قسم کا ناجائز اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔ڈی پی اوقصوررائے بابرسعید نے مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ قصور پولیس نے منشیات فروشوں کے خلا ف کا رو ائی کر تے ہو ئے ان کے خلا ف 136مقدما ت در ج کر کے ہیروئن6کلوگرا م، چرس 29 کلو گرا م ،شراب1287 لیٹر،افیون آدھا کلو اور7چالو بھٹیاں بر آمد کی۔اسی طرح ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کا روائی کرتے ہوئے ان کے خلاف112مقدمات درج کر کے85 پسٹل ،18بندوق ،5رائفل،4کاربین ،7میگزین اور کثیر تعداد میں گولیاں برآمد کرلی ہیں۔

مزید : علاقائی