10 روز گزر گئے،نامعلوم افراد کے ہاتھوں اغوا ہونے والے12 سالہ بچے کا سراغ نہ مل سکا

10 روز گزر گئے،نامعلوم افراد کے ہاتھوں اغوا ہونے والے12 سالہ بچے کا سراغ نہ مل ...
 10 روز گزر گئے،نامعلوم افراد کے ہاتھوں اغوا ہونے والے12 سالہ بچے کا سراغ نہ مل سکا

  


لاہور(کرائم سیل) ہربنس پورہ کے علاقہ میں 10روز قبل نامعلوم افراد کے ہاتھوں اغوا ہونے والے 12سالہ بچے کا تاحال سراغ نہ مل سکا۔نمائندہ ’’پاکستان‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے مغوی ارسلان کے والد محمد عطاء اللہ اور چچا ریاست نے بتایا کہ وہ ہربنس پورہ مکان نمبر 22 گلی نمبر 5 کے رہائشی ہیں۔ دس روز قبل ارسلان گھر سے سکول کے لیے نکلا لیکن سکول نہیں پہنچا ،سکول کے وقت کے بعد جب وہ گھر نہیں آیا تو وہ سکول گئے جہاں انہیں پتہ چلا کہ ارسلان سکول آیا ہی نہیں جس پر انہوں نے رشتہ داروں اور محلہ داروں کے گھروں سے پتہ کیا ،اس کے علاوہ ہسپتال اور مردہ خانوں سے بھی پتہ کیا لیکن کہیں سے پتہ نہیں چل سکا ،البتہ بازار میں موجود افراد نے نشاندہی کی کہ ارسلان کو دو نامعلوم افراد کے ساتھ صبح کے وقت مین جی ٹی روڈ کی جانب جاتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ اس حوالے سے تھانے میں رپورٹ درج کروا دی گئی ہے لیکن تاحال اس کا کچھ سراغ نہیں مل سکا ۔پولیس حکام سے اپیل ہے کہ ان کی مدد کر کے ارسلان کو بازیاب کروایا جائے۔

مزید : علاقائی