تیز رفتار ٹرک نے رکشہ کو کچل ڈالا،2 نو عمر لڑکے جاں بحق ،رکشہ ڈرائیور شدید زخمی

تیز رفتار ٹرک نے رکشہ کو کچل ڈالا،2 نو عمر لڑکے جاں بحق ،رکشہ ڈرائیور شدید ...
 تیز رفتار ٹرک نے رکشہ کو کچل ڈالا،2 نو عمر لڑکے جاں بحق ،رکشہ ڈرائیور شدید زخمی

  


 لاہور(کرائم سیل ) سگیاں پل کے نزدیک تیر رفتار ٹرک نے چنگ چی رکشا کو کچل ڈالا جس کے نیتجہ میں رکشے میں بیٹھے 2نوعمر لڑکے جاں بحق ہو گئے رکشہ ڈرائیور شدید زخمی ہو گیا۔ زخمی ہونے والے رکشہ ڈرائیور کو ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سگیاں پل کے نزدیک رکشہ ڈرائیور ارشد اپنے کم عمر بھتیجے 14 سالہ ساجد اور 15سالہ ہمسایہ زین کے ساتھ ون وے پر جا رہا تھا کہ سامنے سے آنے والا تیز رفتارٹرک رکشے کے اوپر چڑھ گیا جس کے نیتجہ میں ساجد او ر زین موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ رکشا ڈرائیور ارشد شدید زخمی ہو گیا۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے زخمی ہونے والے رکشہ ڈرائیور کو ہسپتال میں منتقل کیا جہاں اسکی حالت نازک بتا ئی جا رہی ہے۔ کم عمر ساجد اور زین کی ہلاکت کی خبر ملتے ہی گھر میں کہرام برپا ہو گیا ،متوفی کی والدہ اور بہنیں غم سے نڈھال ہو گئیں ۔ جاں بحق ہونے والا زین اور ساجد شر ق پور شامکے کے رہائشی تھے اور اپنے چچا کے ساتھ مقامی فیکٹری میں محنت مزدوری کرتے تھے اور مزدوری کے بعد رکشے میں بیٹھا کر واپس گھر جا رہا تھے۔ مقامی پولیس حادثے کے ایک گھنٹے بعد جائے وقوعہ پر پہنچی جہاں انہوں نے موقع پر موجود لوگوں کے بیان ریکارڈ کر لیے ہیں ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ٹرک ڈرائیور تاحال مفرور ہے جسکی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جار ہے ہیں، اہل خانہ کی طرف سے جو بھی درخواست موصول ہو گی اسکے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

مزید : علاقائی