احمد مختار کا بیٹا شراب پی کر غل غپاڑہ کرنے کے الزام میں گرفتار‘ناجائز اسلحہ بھی برآمد

احمد مختار کا بیٹا شراب پی کر غل غپاڑہ کرنے کے الزام میں گرفتار‘ناجائز اسلحہ ...
احمد مختار کا بیٹا شراب پی کر غل غپاڑہ کرنے کے الزام میں گرفتار‘ناجائز اسلحہ بھی برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک )گارڈن ٹاؤن پولیس نے سابق وفاقی وزیر احمد مختار کے بیٹے کو شراب پی کر غل غپاڑہ کرنے کے الزام میں گرفتار کر کے ناجائز اسلحہ بھی برآمد کرلیا ہے اور مقد مہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔بتایا جاتا ہے برکت مارکیٹ کے قریب ایس ایچ او گارڈن ٹاؤن اسد عباس نے ناکہ لگا رکھا تھا اسی دوران پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے سابق وفاقی وزیر احمد مختار کا بیٹا فیصل مختار تیز رفتاری سے گاڑی چلاتے ہوئے وہاں سے گزرا، پولیس نے اسے رکنے کا اشارہ کیا تو اس نے رکنے کی بجائے گاڑی بھگا دی۔جس پرپولیس نے تعاقب کر کے اسے روک لیا۔پولیس کے مطابق فیصل مختار نے شراب پی رکھی تھی اور گاڑی میں سے ناجائز اسلحہ بھی برآمد ہوا۔پولیس فیصل مختار کو گرفتار کر کے تھانے لے گئی۔جس کے بعد تھانے میں سفارشیوں کا رش لگ گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔

مزید :

لاہور -