مختلف علاقوں سے پانچ افراد کی لاشیں برآمد

مختلف علاقوں سے پانچ افراد کی لاشیں برآمد
مختلف علاقوں سے پانچ افراد کی لاشیں برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) شہرقائد میں ایک مرتبہ پھر حالات کشیدہ ہوتے دکھائی دے رہے ہیں اور محض دوگھنٹوں کے دوران پانچ افراد کی لاشیں ملی ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق پی آئی بی کالونی کے قریب لیاری ندی سے دوافراد کی لاشیں ملی ہیں جس کے بعد دوافرا د کی لاشیں عیسیٰ نگری لیاری ایکسپریس وے کے قریب سے ملی ہیں جبکہ ایک نوجوان کی لاش کورنگی کے علاقے سے برآمد ہوئی ۔
پولیس کے مطابق پانچوں افرا د کوگولیاں مار کر قتل کیاگیاہے جس کی ابتدائی طورپر شناخت نہیں ہوسکی تاہم شبہ ظاہر کیاگیاہے کہ پانچوں افراد کو اغواءکرنے کے بعد قتل کیاگیاجبکہ لاشیں موقع ملتے ہی سنسان جگہوں پر پھینک دی گئیں ۔

مزید :

کراچی -