انگلش کمنٹیٹر مارک نکولس نے آفریدی ‘مصباح الحق ‘پاکستانی شائقین سے معافی مانگ لی

انگلش کمنٹیٹر مارک نکولس نے آفریدی ‘مصباح الحق ‘پاکستانی شائقین سے معافی ...
انگلش کمنٹیٹر مارک نکولس نے آفریدی ‘مصباح الحق ‘پاکستانی شائقین سے معافی مانگ لی

  


لاہور (ویب ڈیسک)انگلش کمنٹیٹر مارک نکولس نے ورلڈ کپ فائنل کی تقریب میں شاہد آفریدی اور مصباح الحق کا تذکرہ نہ کرنے پر دونوں کھلاڑیوں اور پاکستانی شائقین سے معافی مانگ لی ہے۔ ورلڈ کپ فائنل کی اختتامی تقریب کے دوران نیکولس نے زمبابوے کے برینڈن ٹیلر، سری لنکا کے کمار سنگاکارا اور مہیلا جے وردنے کے بعد آسٹریلیا کے مائیکل کلارک اور نیوزی لینڈ کے ڈینیئل ویٹوری کو خراج تحسین پیش کیا لیکن مصباح الحق اور شاہد آفریدی کا ذکر کیے بغیر ہی آگے نکل گئے۔ انہوں نے کہا کہ آفریدی کئی سالوں سے دوست ہیں اور وہ انہیں اور مصباح کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

مزید : کھیل