پی سی بی نے معین خان کو کنٹریکٹ ختم کرنے کالیٹر جاری کر دیا

پی سی بی نے معین خان کو کنٹریکٹ ختم کرنے کالیٹر جاری کر دیا
پی سی بی نے معین خان کو کنٹریکٹ ختم کرنے کالیٹر جاری کر دیا

  


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق چیف سلیکٹر معین خان کو کنٹریکٹ ختم کرنے سے متعلق باقاعدہ طورپر آگاہ کر دیا ۔ترجمان پی سی بی کا کہناہے کہ معین خان کے ساتھ 30اپریل تک کا معاہدہ ہے اس لیے انہیں تیس اپریل تک مراعات ملتی رہیں گی اور معین خان کو معاہدے کے مطابق ایک ماہ کی تنخواہ بھی ادا کر دی گئی ہے ۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے معین خان کو چیف سلیکٹر کے علاوہ نئی ذمہ داریوں کی پیشکش کی گئی لیکن معین خان نے نئی ذمہ داریاں لینے سے معذرت کر لی جس کے بعد پی سی بی نے معین خان کو کنٹریکٹ ختم کرنے کاباقاعدہ لیٹر جاری کر دیا ۔

مزید : کھیل /اہم خبریں


loading...