کاﺅنٹر ٹیرازم فورس کی کارروائی ،کالعدم تنظیم کا دہشتگرد گرفتار ،اسلحہ برآمد

کاﺅنٹر ٹیرازم فورس کی کارروائی ،کالعدم تنظیم کا دہشتگرد گرفتار ،اسلحہ برآمد
کاﺅنٹر ٹیرازم فورس کی کارروائی ،کالعدم تنظیم کا دہشتگرد گرفتار ،اسلحہ برآمد

  


پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک)انسداددہشت گردی کی فورس نے کارروائی کرتے ہوئے ایف سی پوسٹ حملے کے ملوث دہشتگردکو گرفتار کر لیاہے ۔تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی کی خصوصی فورس کے اہلکاروں نے خفیہ اطلاعات پر منتی کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے سعادت خان نامی دہشت گرد کو گرفتار کر لیاہے ۔سعادت خان 2010میں ایف سی جیک پوسٹ پر حملے سمیت پولیس چیک پوسٹوں پر حملے میں بھی پولیس کو مطلوب تھااور اس حملے میں ایک ایف سی اہلکار بھی شہید ہو اتھا ،گرفتار ہونے والے دہشتگردی کا تعلق خیبر ایجنسی کی کالعدم تنظیم لشکر اسلام سے بتایا گیاہے ۔کاﺅنٹر ٹیرازم فورس نے کارروائی کے دوران دہشتگرد سے بھاری تعداد میں اسلحہ بھی قبضہ میں لے لیاہے ۔

مزید : پشاور /اہم خبریں