الطاف حسین میانوالی اور لاہور میں الیکشن لڑیں ہم مدد کریں گے :عمران خان

الطاف حسین میانوالی اور لاہور میں الیکشن لڑیں ہم مدد کریں گے :عمران خان
الطاف حسین میانوالی اور لاہور میں الیکشن لڑیں ہم مدد کریں گے :عمران خان

  


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہاہے کہ تحریک انصاف ہر صورت کراچی کے الیکشن میں حصہ لے گی اور الطاف حسین سے گزارش ہے کہ الیکشن کو پرامن ہونے دیں الیکشن میں حصہ لینا سب کا حق ہے اور الطاف حسین کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ لاہو راور میانوالی میں الیکشن لڑیں ہم ان کی مدد کریں گے ۔بنی گالہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہ وہ جوڈیشل کمیشن کے قیام پر قوم کو مبارک دیتے ہیں کیونکہ جوڈیشل کمیشن کا قیام قوم کی جیت ہے ۔عمرا ن خان نے کہا کہ دھاند لی کرنے والوں کو گرفتار کیا جائے کیونکہ اگر یہ گرفتار نہیں ہوں گے اور ان کو سزائیں نہیں دی جائیں گی تو دھاند لی نہیں رکے گی ،ہم ثابت کریں گے کہ ن لیگ نے جنرل الیکشن میں 70لاکھ جعلی ووٹ ڈالے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 1970کے علاوہ سارے الیکشن میں دھاندلی ہوئی ۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ انہیں اخباروں سے خبر ملی کہ پاکستان سے ایک بریگیڈ فوج سعودی عرب بھیجی جائے گی ،ڈر ہے کہ اس جنگ میں شرکت کر کے اپنے ملک کو نقصان پہنچائیں گے کیونکہ ابھی تک ہم افغانستان میں سے نہیں نکلے ساتھ ہی کسی اور کی جنگ میں شریک ہو رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اپاکستانی عوام سعودی عرب سے محبت کرتی ہے اور سعودی عرب پاکستان کا بہت قریبی اور عزیز دوست ہے لیکن پاکستان کو یمن کے معاملے میں ثالثی کا کر دا ر ا دا کرنا چاہیے ۔

عمران خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیوایم کراچی کے الیکشن کو پرامن طریقے سے ہونے دے کیونکہ یہ کسی کا نہیں بلکہ جمہوریت کا نقصان ہے اورالطاف حسین لاہور اور میانوالی میں الیکشن لڑیں ہم ان کو خوش آمدید کہیں گے اوران کی مدد بھی کریں گے ۔عمران خان کا کہناتھاکہ انہیں پولیس پر بھروسہ نہیں ہے جو جناح گراﺅنڈ میں ہو ا سب نے دیکھا اورپولیس وہاں صرف دیکھ رہی تھی لیکن کچھ کر نہیں رہی تھی اسی لیے کراچی کا الیکشن رینجرز کی نگرانی میں کروایا جائے ۔

عمرا ن خان نے گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے راجا جہانزیب کو تحریک انصاف میں شمولیت پر مبارکباد دی اور پارٹی میں خوش آمدید کہا ۔ان کا کہناتھا کہ تحریک انصاف ہی وہی واحد جماعت ہے پورے پاکستان کو اکھٹا کر ے گی۔

مزید : قومی /اہم خبریں