متیرا خان کوآئٹیم سانگ کرنے کیلئے ایک بار پھر آفر

متیرا خان کوآئٹیم سانگ کرنے کیلئے ایک بار پھر آفر
متیرا خان کوآئٹیم سانگ کرنے کیلئے ایک بار پھر آفر

  


لاہور (ویب ڈیسک) ماڈل و اداکارہ متیرا خان نے آئٹم گرل بننے سے کردیا ہے انکار۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ماتیرا خان کو لاہور میں زیر تکمیل ایک فلم میں کثیر معاوضے کے عوض آئٹم سانگ کے لئے رابطہ کیا گیا لیکن انہوں نے یہ کہہ کر انکار کردیا کہ میں اب صرف آئٹم گرل نہیں بننا چاہتی۔ متیرا نے اس بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اس سے پہلے بھی پانچ فلموں میں ایسی ہی پیشکش ہوچکی ہیں لیکن میں نے سب کو انکار کردیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر فلم میں اچھا رول ملا تو ہی کام کروں گی ورنہ میرے لئے ماڈلنگ اور ہوسٹنگ ہی کافی ہے۔

مزید : تفریح