اپنے بوائے فرینڈ کو اپریل فول بنانا نوجوان لڑکی کو بے حد مہنگا پڑا ،منہ کی کھانا پڑ گئی

اپنے بوائے فرینڈ کو اپریل فول بنانا نوجوان لڑکی کو بے حد مہنگا پڑا ،منہ کی ...
اپنے بوائے فرینڈ کو اپریل فول بنانا نوجوان لڑکی کو بے حد مہنگا پڑا ،منہ کی کھانا پڑ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ایڈنبرا (نیوز ڈیسک) اپریل فول منانے کے چکر میں اکثر لوگ دوسروں کے لئے خاصی پریشانی کا باعث بنتے ہیں لیکن سکاٹ لینڈ کے ایک خوبرو لڑکی اپنے بوائے فرینڈ کو فول بناتے بناتے خود ایسی فول بنی کہ صدمے سے تقریباً بے ہوش ہوگئی۔

والدین کی مرضی سے شادی کرنے کے دلچسپ فوائد
سترہ سالہ ہیلے میکبے نے یکم اپریل کو نصف شب کے قریب اپنے بوائے فرینڈ ڈیوڈ کلارک کو واٹس ایپ کے ذریعے ایک میسج بھیجا جس میں لکھا، ”میں تمہارے ساتھ اب اور نہیں چل سکتی۔ میں تم سے خوش نہیں ہوں۔“ ہیلے کی حیرت اور صدمے کی اس وقت انتہا نہ رہی جب ڈیوڈ کی طرف سے جواب آیا، ”خدا کا شکر ہے تم نے خود ہی یہ کہہ دیا، اب مجھے یہ بات تم سے نہیں کہنی پڑے گی۔“ اس انتہائی غیر متوقع جواب پر ہیلے نے فوراً لکھا، ”کیا؟ کیا مطلب ہے تمہارا؟ تم میرے ساتھ تعلق نہیں رکھنا چاہتے؟“ جب غم کے مارے ہیلے کی حالت سخت خراب ہورہی تھی اور وہ بار بار ڈیوڈ کو بتارہی تھی کہ وہ تو محض مذاق کررہی تھی، اس وقت ڈیوڈ نے وضاحت کی وہ بھی دراصل اسے اپریل فول بنارہا تھا۔
 جب ہیلے کے حواس بحال ہوئے تو اسے اندازہ ہوا کہ اس کا مذاق اچھا نہیں تھا اور اس نے دیگرلوگوں کی اصلاح کیلئے ڈیوڈ سے ہونے والی اپنی گفتگو کی نقل ٹویٹر پر بھیجی جسے ہزاروں افراد نے ری ٹویٹ اور پسند کیا جبکہ کچھ نے ہیلے کے افسوسناک مذاق پر تنقید بھی کی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -