فضائی کمپنیوں کی ائیر ہوسٹسز کی شرمناک تصاویر لیک، مسافروں میں غم و غصہ

فضائی کمپنیوں کی ائیر ہوسٹسز کی شرمناک تصاویر لیک، مسافروں میں غم و غصہ
فضائی کمپنیوں کی ائیر ہوسٹسز کی شرمناک تصاویر لیک، مسافروں میں غم و غصہ

  


وارسا (نیوز ڈیسک) پولینڈ کے میڈیا نے دوران پرواز کاک پٹ میں پیش آنے والے بعض شرمناک واقعات سے پردہ اٹھادیا ہے جس کے بعد فضائی مسافروں میں بیک وقت حیرت اور غم و غصے کے جذبات دیکھنے میں آرہے ہیں۔

اخبار "FAKT" نے کچھ ایئر ہوسٹسوں کی ناقابل یقین تصاویر جاری کیں ہیں جو دوران پرواز بنائی گئی ہیں اور ان میں خواتین فضائی میزبان نیم برہنگی، برہنگی اور یہاں تک کہ کاک پٹ میں پائلٹ کے ساتھ حیا سوز حرکات کرتی ہوئی نظر آتی ہیں۔ ایک روسی ایئرہوسٹس اپنے پرائیویٹ کیبن میں ایک مرد فضائی میزبان کے سامنے نیم برہنہ نظر آتی ہے جبکہ ایک اور ایئر ہوسٹس مسافروں کی آخری قطار کے پیچھے بے حیائی کا مظاہرہ کرتے نظر آتی ہے۔

ہانگ کانگ کی کیتھے پیسفک ایئرلائن کی ایک پرواز کے دوران ایک ایئرہوسٹس اور پائلٹ کی شرمناک فعل کے دوران تصویر بنائی گئی ہے۔ واضح رہے کہ ایئرلائن نے اس واقعہ کے بعد پائلٹ اور ایئرہوسٹس کو نوکری سے نکال دیا ہے البتہ ان کی تصویر اب سامنے آئی ہے۔ اس واقعہ کے متعلق چینی میڈیا میں یہ خبریں بھی سامنے آئیں تھیں کہ پائلٹ نے شکایت کی تھی کہ اس کے ذاتی کمپیوٹر سے تصاویر چرائی گئی تھیں۔ اخبار کے مطابق شائع کردہ تصاویر فضائی عملے کی اپنی ہی بنائی ہوئی ہیں اور یہ مختلف ذرائع سے میڈیا تک پہنچ چکی ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس