فوجی عدالتوں کا پہلا فیصلہ، 6 دہشت گردوں کو سزائے موت

فوجی عدالتوں کا پہلا فیصلہ، 6 دہشت گردوں کو سزائے موت
فوجی عدالتوں کا پہلا فیصلہ، 6 دہشت گردوں کو سزائے موت

  


راولپنڈی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) آئین میں ترمیم کے بعد ملک میں قائم ہونے والی فوجی عدالتوں کا پہلا فیصلہ آ گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے ترجمان ادارہ آئی ایس پی آر کے سربراہ میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے میڈیا کو بتایا ہے کہ فوجی عدالتوں میں چلنے والے دہشت گردی کے مقدمات زیر سماعت ہیں ۔انہوں نے مزید بتایا کہ فوجی عدالتوں نے پہلا فیصلہ کر لیا ہے جس میں 6 دہشت گردوں کو سزائے موت سنا دی گئی ہے۔پاک فوج کے ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق بتایا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سزائے موت کے فیصلے پر دستخط کر کے اس فیصلے کی توثیق کر دی ہےلیکن دہشت گردوں کو سزا کے خلاف اپیل کرنے کا بھی حق حاصل ہے۔آئی ایس پی آر کی جانب یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سزا پانے والے دہشت گرد بڑے پیمانے پر دہشت گردی اور خود کش حملوں میں ملوث تھے۔

فوج یمن نہ بھیجی جائے، سعودی عرب کی حفاظت کیلئے خود جانا پڑا تو جاﺅں گا: اسفندیار ولی

مزید : قومی /Headlines


loading...