کچھ لوگ جیل جائیں گے، کچھ فرار ہونے والے ہیں: منظور وسان کا نیا خواب

کچھ لوگ جیل جائیں گے، کچھ فرار ہونے والے ہیں: منظور وسان کا نیا خواب
کچھ لوگ جیل جائیں گے، کچھ فرار ہونے والے ہیں: منظور وسان کا نیا خواب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سکھر (مانیٹرنگ ڈیسک) خوابوں میں مستقبل دیکھنے والے صوبائی وزیر جیل خانہ جات منظور وسان نے تازہ ترین خواب دیکھ لیا ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ آنے والے دنوں میں کچھ لوگ جیل میں جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق منظور وسان نے کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں کچھ لوگ جیل میں جائیں گے جبکہ کچھ لوگ بیرون ملک فرار ہونے والے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جیلوں میں 2008ءسے قبل حالات کچھ اور تھے، اب کچھ اور ہیں، ایم کیو ایم کی کراچی میں سیاسی حیثیت کمزور ہوتی جا رہی ہے۔ کراچی میں انتخابات سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے منظور وسان نے کہا کہ ضمنی انتخاب میں دونوں جماعتیں مضبوط نظر آ رہی ہیں تاہم تحریک انصاف شائد کامیاب ہو جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضمنی الیکشن میں 26,000 ووٹ لینے والا ہی کامیاب ہو گا۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -