این اے 246 ضمنی انتخابات، الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق جاری کر دیا

این اے 246 ضمنی انتخابات، الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق جاری کر دیا
این اے 246 ضمنی انتخابات، الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق جاری کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 246 کے ضمنی انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کی جانب سے ضابطہ اخلاق جاری کر دیا گیا ہے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق کے مطابق انتخابات کے دوران سرکاری وسائل استعمال کرنے پر پابندی عائد ہو گی۔اس کے علاوہ کسی بھی امیدوار کی حمایت کے لیے وزراءاور مشیروں کے حلقہ میں دورہ کرنے پر بھی پابندی لگائی گئی ہے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے کہ این اے 246 میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں جلسے کے سوا لاﺅڈ سپیکر کے استعمال پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔یاد رہے این اے 246 میں تحریک انصاف اور متحدہ قومی موومنٹ کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہو رہا ہے اور انتخابی مہم کے دوران دونوں جماعتوں کے کارکنان کے درمیان تصادم بھی ہو چکا ہے۔

کچھ لوگ جیل جائیں گے، کچھ فرار ہونے والے ہیں: منظور وسان کا نیا خواب

مزید :

کراچی -