یہ خاتون مردوں کے ساتھ فیس بک پر کیا کر تی تھی؟جان کر آپ بھی احتیاط پر مجبور ہو جائیں گے

یہ خاتون مردوں کے ساتھ فیس بک پر کیا کر تی تھی؟جان کر آپ بھی احتیاط پر مجبور ...
یہ خاتون مردوں کے ساتھ فیس بک پر کیا کر تی تھی؟جان کر آپ بھی احتیاط پر مجبور ہو جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیونس آئرس (نیوز ڈیسک) فیس بک پر دوستی اور محبت کے متلاشی نوجوانوں کے لئے خطرناک حسینہ صوفیہ داویلا کی کہانی یقیناً سامان عبرت ہے جو اب تک درجنوں نوجوانوں کو دوستی کا جھانسہ دے کر کنگال کرچکی ہے۔

ارجنٹینا کے دارالحکومت میں پولیس کو متعدد نوجوانوں نے شکایت کی تھی کہ انہیں فیس بک پر ملنے والی ایک خوبرو لڑکی لوٹ چکی ہے۔ ان حیران کن جرائم کی حقیقت اس وقت کھلی جب ایک 21 سالہ حسینہ نے پولیس کو شکایت کی کہ اسے لوٹ لیا گیا ہے۔ تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ یہ لڑکی ایک نوجوان کو دوستی کا دھوکہ دے کر اسے لوٹنے پہنچی تھی لیکن خود بھی جرم کا نشانہ بن گئی۔ مزید تحقیق سے معلوم ہوا کہ لڑکی درجنوں نوجوانوں کی طرف سے کی گئی شکایتوں میں بتائے گئے حلیے سے مماثلت رکھتی ہے۔ جب پولیس نے مزید چھان بین کی تو معلوم ہوا کہ یہ وہی حسینہ ہے جو فیس بک پر نوجوانوں سے دوستی کرتی ہے اور پھر ان کے گھر پہنچ کر ان کی ہر چیز لوٹ لیتی ہے۔

فضائی کمپنیوں کی ائیر ہوسٹسز کی شرمناک تصاویر لیک، مسافروں میں غم و غصہ
 اس کی مکاری کا نشانہ بننے والے 39 سالہ ڈیگو ایسکالانتے نے پولیس کو بتایا کہ صوفیہ نے فیس بک پر اس کے ساتھ تقریباً دو ہفتے تک بات چیت آگے بڑھائی اور پھر وہ ایک ریسٹورنٹ میں ملے۔ لڑکی کے حسن کے جلوﺅں پر فدا ہونے والے ڈیگو نے اگلی ملاقات کے لئے اسے اپنے گھر بلالیا۔ ملاقات کے دوران لڑکی نے اسے مشروب پیش کیا جسے پینے کے بعد وہ بے ہوش ہوگیا۔ جب اسے ہوش آیا تو اس کے ہاتھ پاﺅں بندھے ہوئے تھے اور صوفیہ اور اس کے مرد ساتھی اس کے گھر سے قیمتی اشیاءاکٹھی کرکے رخصت ہورہے تھے۔ تقریباً 15 نوجوانوں نے اسی قسم کی کہانی سنائی ہے۔ دھوکے باز حسینہ کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے اور پولیس نے فیس بک کے شوقین نوجوانوں کو بھی خبردار کیا ہے کہ وہ محتاط رہیں کیونکہ یہ دھوکہ بازی ہر جگہ پھیل رہی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -