ایئرپورٹ پر گرفتار کی جانے والی خاتون نے سونا کہاں چھپا رکھا تھا ؟آپ کیلئے یقین کرنا مشکل ہو جائے گا

ایئرپورٹ پر گرفتار کی جانے والی خاتون نے سونا کہاں چھپا رکھا تھا ؟آپ کیلئے ...
ایئرپورٹ پر گرفتار کی جانے والی خاتون نے سونا کہاں چھپا رکھا تھا ؟آپ کیلئے یقین کرنا مشکل ہو جائے گا

  


ممبئی (نیوز ڈیسک) سمگلنگ کے لئے ایک سے بڑھ کر ایک منفرد طریقہ ایجاد کیا جاچکا ہے لیکن ایک بھارتی خاتون نے اپنی بل کھاتی زلفوں میں لاکھوں کا سونا چھپا کر کسٹم حکام کو چکرا دیا۔

مزید پڑھیں:فیس بک کا نیا ہیڈ آفس، دیکھ کر آپ کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں گی

ایئرپورٹ انٹیلی جنس یونٹ کے اہلکاروں کو گلشن نامی خاتون کے سر پر سجے ہیئر بینڈ کی غیر معمولی دلکشی نے متوجہ کیا تو معاملے کا باریک بینی سے جائزہ لیا گیا جس کے بعد انکشاف ہوا کہ خاتون نے 17 لاکھ بھارتی روپے کا سونا انتہائی نفاست کے ساتھ ہیئر بینڈ کا حصہ بنا رکھا تھا۔ سمگلر خاتون براستہ دہلی دبئی سے تشریف لارہی تھیں۔

 دبئی سے ہی آنے والے مسافر دانش احمد سے 39 لاکھ کا سونا جبکہ دبئی کے لئے روانگی کے خواہشمند قاضی مشتاق سے 51 لاکھ روپے بھی برآمد کئے گئے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...