گرین بیلٹ پر ریسٹورنٹ بنانے کی اجازت پر میونسپل کمشنر معطل

گرین بیلٹ پر ریسٹورنٹ بنانے کی اجازت پر میونسپل کمشنر معطل
گرین بیلٹ پر ریسٹورنٹ بنانے کی اجازت پر میونسپل کمشنر معطل

  


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) صوبائی وزیر بلدیات شرجیل میمن نے گرین بیلٹ پر ریسٹورنٹ کھولنے کی اجازت دینے پر میونسپل کمشنر ضلع وسطی مصطفی کمال کو معطل کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شرجیل میمن نے نارتھ ناظم آباد میں ریسٹورنٹ کھولنے کی اجازت دینے کا نوٹس لیتے ہوئے میونسپل کمشنر ضلع وسطی مصطفی کمال کو معطل کر دیا ہے اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو تحقیقات کی ہدایت بھی کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق کمال مصطفی کو گرین بیلٹ پرریسٹورنٹ تعمیر کرنے کی اجازت دینے پر معطل کیا گیا ہے۔ شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ تجاوزات قائم کرنے میں مدد کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہو گی۔

مزید : کراچی