ہائی کورٹ :داعش سے تعلق کے الزام میں گرفتار شہری کی ضمانت منظور

ہائی کورٹ :داعش سے تعلق کے الزام میں گرفتار شہری کی ضمانت منظور
ہائی کورٹ :داعش سے تعلق کے الزام میں گرفتار شہری کی ضمانت منظور

  


لاہور (نامہ نگار خصوصی ) لاہور ہائیکورٹ کے ڈویژن بینچ نے داعش سے تعلق کے الزام میں گرفتار شہری علی رشید کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے اسے رہا کرنے کا حکم دے دیا ۔ڈویژن بینچ نے داعش کے مبینہ کارکن علی رشید کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ ملزم کو انارکلی پولیس نے اسے 12مارچ 2015کو داعش کا لٹریچر تقسیم کرنے کے الزام میں گرفتار کر کے تخفظ پاکستان ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔ فاضل بینچ نے ضمانت منظور کرتے ہوئے قرار دیا کہ پولیس تفتیش میں ملزم کے خلاف جرم ثابت نہیں کر سکی ۔اس لئے یہ درخواست ضمانت منظور کی جاتی ہے ۔ 

مزید : لاہور