رات 10بجے کے بعد شادی ہالز میں تقریبات پر پابندی کے خلاف درخواست مسترد

رات 10بجے کے بعد شادی ہالز میں تقریبات پر پابندی کے خلاف درخواست مسترد
رات 10بجے کے بعد شادی ہالز میں تقریبات پر پابندی کے خلاف درخواست مسترد

  


لاہور (نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس فرخ عرفان خان نے رات 10بجے کے بعد شادی ہالز میں شادی کی تقریبات پر پابندی کے خلاف دائر درخواست مسترد کردی۔درخواست گزار رضوان گل نے موقف اختیار کیا کہ شہریوں کو شادی کی تقریبات کے حوالے سے وقت کا پابند کرنا بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے،شادی ہالز پر 10بجے کے بعد تقریبات پرضلعی انتطامیہ مہمانوں کو ہراساں کرتی ہے۔پابندی سے شادی ہالز کے کاروبار پر بھی منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ضلعی انتظامیہ کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ دس بجے کے بعد شادی کی تقریبات پر پابندی بجلی کی بچت اورسکیورٹی خدشات کے باعث عائد کی گئی ہے جس پر عدالت نے درخواست مسترد کر دی۔

مزید : لاہور