سعودی عرب نے یمنی سرحد سے حفاظتی باڑ ہٹانا شروع کر دی : ایرانی میڈیا ، زمینی کاروائی کا امکان

سعودی عرب نے یمنی سرحد سے حفاظتی باڑ ہٹانا شروع کر دی : ایرانی میڈیا ، زمینی ...
سعودی عرب نے یمنی سرحد سے حفاظتی باڑ ہٹانا شروع کر دی : ایرانی میڈیا ، زمینی کاروائی کا امکان

  


ریاض ( مانیٹرنگ ڈیسک )ایرانی ایجنسی پریس ٹی وی  کے مطابق  سعودی فوجی کی ہلاکت کے بعد سعودی عرب کی جانب سے یمنی سرحد کی حفاظتی باڑ ہٹانا شروع کر دی گئی ہے ۔دوسری جانب عرب میڈیا کا کہنا ہے  کہ یمن کی جانب سے اتحادی فوجوں کو زمینی کاروائی کرنے کی درخواست کی گئی ہے اور   سعودی عرب سمیت دیگر عرب اتحادی فوجوں کی جانب سے زمینی پیش قدمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

یاد رہے اس سے قبل خبر رساں ادارے 'اے پی' کی  جانب سے بتایا گیا تھا کہ یمن کے شہر عدن میں موجود صدر کے محل پر حوثی باغیوں کی جانب سے قبضہ بھی کر لیا گیا ہے اور مختلف جھڑپوں میں 20 حوثی باغیوں سمیت 44 افراد کی ہلاکت کی خبر بھی سامنے آئی ہے۔

یمن میں جاری آپریشن کے دوران پہلا سعودی فوجی ہلاک ہو گیا

مزید : بین الاقوامی /اہم خبریں