چین کا بحری جہاز 186 پاکستانیوں کو لے کر جبوتی پہنچ گیا

چین کا بحری جہاز 186 پاکستانیوں کو لے کر جبوتی پہنچ گیا
چین کا بحری جہاز 186 پاکستانیوں کو لے کر جبوتی پہنچ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چین کا بحری جہاز عدن سے پاکستانیوں کو لے کر جبوتی بندرگاہ پر لنگر انداز ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اس بحری جہاز پر 186 پاکستانی سوار ہیں جنہیں پی آئی اے کے جہاز سے وطن لایا جائے گا۔
دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم کے مطابق جبوتی بندرگاہ پر کلیئرنس، ٹرانزٹ اور امیگریشن کارروائی میں 6 سے 7 گھنٹے لگیں گے جس کے بعد تمام پاکستانیوں کو پی آئی کے طیارے کے ذریعے پاکستان لایا جایا گا۔ واضح رہے کہ پی آئی اے کا طیارہ پہلے سے ہی جبوتی ائیرپورٹ پر موجود ہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -