فوجی عدالتوں کے پہلے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں : طاہر القادری

فوجی عدالتوں کے پہلے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں : طاہر القادری
فوجی عدالتوں کے پہلے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں : طاہر القادری

  


لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے فوجی عدالتوں کے پہلے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی دفتر سے جاری بیان میں ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ دہشت گردی ہمارے معاشرے کا ناسور ہے اور اس کے خاتمے کے لیے پاک فوج کی خدمات کو سراہنا چاہیئے۔ان کا کہنا تھا کہ فوجی عدالتوں کی جانب سے دہشت گردوں کو سزائے موت دینے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ پنجاب میں بھی فوجی عدالتوں کو اسی طرح فعال بنایا جائے تاکہ پنجاب میں بھی دہشت گردی کا خاتمہ کیا جا سکے۔

زین کے اہلخانہ کو دھمکیاں دینے والوں کو گرفتار کیا جائے، انصاف ہوتا نظر آئے گا: شہباز شریف

مزید : لاہور