وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر داخلہ چوہدری نثار کے درمیان اختلافات شدید ہو گئے

وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر داخلہ چوہدری نثار کے درمیان اختلافات شدید ہو ...
وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر داخلہ چوہدری نثار کے درمیان اختلافات شدید ہو گئے

  


لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر داخلہ چوہدی نثار علی خان کے درمیان ایک مرتبہ پھر اختلافات کی خبریں منظر عام پر آ رہی ہیں۔سینیئر صحافی مجیب الرحمان شامی نے نجی ٹی چینل کے پروگرام میں اس حوالے سے گردش کرنے والی خبروں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا  کہ میاں نواز شریف اور چوہدری نثار کے درمیان دوستی گہری ہے لیکن آج کل اس میں کچھ رنجشیں پیدا ہوگئی ہیں۔ موجودہ صورتحال سے لگتا ہے کہ اس وقت دونوں کے درمیان کچھ گڑبڑ ہے لیکن دونوں کو ہی سوچناچاہیئےکہ اس طرح کے اختلافات اچھی چیز نہیں ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ دونوں کے درمیان ابھی دوستی گئی تو نہیں لیکن  کھٹائی میں ضرور پڑی ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تعلقات بہت پرانے اور قریبی ہوتے ہیں تو  انہیں قائم رکھنے کے لئے بھی بے حد احتیاط سے کام لینا پڑتا ہے، یہ بات دونوں کو ہی سوچنی چاہئے . پچھلی مرتبہ بھی جب چودھری نثار روٹھ گئے تھے تو شہباز شریف نے انہیں منانے میں اہم کردار ادا کیا  ۔انہوں نے پروگرام میں یہ بھی  بتایا کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان وزیر خارجہ بننے کے خواہش مند تھے لیکن انہیں وزارت داخلہ کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ وزیر داخلہ آج کل ہونے والے اہم اجلاسوں میں بھی شرکت نہیں کررہے، جو کہ مناسب نہیں ، انھیں وسیع تر مفاد کو سامنے رکھتے ہوۓ اپنا کردار ضرور ادا کرنا چاہیے ۔

این اے 246 ضمنی انتخابات ، عمران خان 9 اپریل کو عزیز آباد جائیں گے

مزید : قومی /اہم خبریں


loading...