اظہر علی کو کپتان بنانے کا فیصلہ درست،پاکستان ہوم گراﺅنڈ پر جاندار وکٹیں بنائے: وسیم اکرم

اظہر علی کو کپتان بنانے کا فیصلہ درست،پاکستان ہوم گراﺅنڈ پر جاندار وکٹیں ...
اظہر علی کو کپتان بنانے کا فیصلہ درست،پاکستان ہوم گراﺅنڈ پر جاندار وکٹیں بنائے: وسیم اکرم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ اظہر علی کو ون ڈے ٹیم کا کپتان بنا کر درست فیصلہ کیا گیا ہے، پاکستان کو اپنے ہوم گراﺅنڈ میں جاندار وکٹیں بنا کر ہی کھیلنا چاہئے۔ تفصیلات کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ اظہر علی کو کپتان بنانا درست فیصلہ ہے، اب سب کو چاہئے کہ اسے سپورٹ کریں۔ پاکستان دبئی میں ہوم سیریز کے دوران گرین وکٹ بنا کر میچ کھیلے کیونکہ اس طرح ہی قومی ٹیم کی کرکٹ میں بہتری آ سکتی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ وہاب ریاض نے آسٹریلیا میں تباہ کن باﺅلنگ کرا کر قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے، ان میں تیسرا ڈبلیو بننے کی صلاحیت موجود ہے۔

مزید :

کھیل -