عالمی طاقتوں کے ساتھ جوہری تنازع کا حل تلاش کر لیا : ایران

عالمی طاقتوں کے ساتھ جوہری تنازع کا حل تلاش کر لیا : ایران
عالمی طاقتوں کے ساتھ جوہری تنازع کا حل تلاش کر لیا : ایران

  


سوئٹزرلینڈ (مانیٹرنگ ڈیسک) ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ عالمی طاقتوں کے ساتھ ایران کے جوہری تنازع کا حل تلاش کرلیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ کی جانب سے یہ بیان سامنے آنے کے بعد یورپی یونین کے سفیر نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ”ٹوئٹر“ پر جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ ایران سے مذاکرات میں اچھی خبر ہے۔

ذرائع کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ جوہری تنازع کے معاملے پر اہم پیش رفت ہوئی ہے اور مسودے کی تیاری جلد ہی شروع کر دی جائے گی جس کے بعد باقاعدہ معاہدہ طے پائے گا۔

یاد رہے اس سے قبل بین الاقوامی میڈیا کا کہنا تھا کہ ایران تجویز کردہ ڈیل کی اہم ترین شقوں سے دستبردار ہوگیا ہےتاہم تازہ بیانات سے معلوم ہوتا ہے کہ اتفاق رائے پیدا کر لیا گیا . 

مزید : بین الاقوامی /اہم خبریں