دوران حراست بھاگنے کا صرف خوابوں میں سوچا، طالبان میں شامل ہونے کی پیشکش نہیں کی گئی: شہباز تاثیر

دوران حراست بھاگنے کا صرف خوابوں میں سوچا، طالبان میں شامل ہونے کی پیشکش ...
دوران حراست بھاگنے کا صرف خوابوں میں سوچا، طالبان میں شامل ہونے کی پیشکش نہیں کی گئی: شہباز تاثیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پانچ سال طالبان کی حراست میں رہنے کے بعد رہا ہونے والے سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے بیٹے شہباز تاثیر اور ان کی اہلیہ نے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر اپنے دوبارہ ملاقات کے حوالے سے جذبات کا اظہار کیا ہے ۔ ہیش ٹیگ ASKST پر شہباز تاثیر نے لوگوں کو اپنی حراست کے حوالے سے سوالات پوچھنے پر مدعو کیا ہے۔ شہباز نے بتایا کہ رہا ہونے کے بعد پہلی مرتبہ اہلیہ سے ملاقات کے وقت میں نے کہا میں واپس آگیا ہوں۔ ان کی اہلیہ نے ٹوئٹ میں کہا اس وقت میں خوشی سے چلا رہی تھی۔ ان کی اہلیہ نے پوچھا میں نمبرون ہوں یا مانچسٹر یونائیٹڈ۔ شہباز نے کہا تم پہلے نمبر پر اور یونائیٹڈ مانچسٹر انتہائی قریب دوسرے نمبر پر ہے۔ اس سوال پر کہ آیا انہیں طالبان میں شامل ہونے کی پیشکش کی گئی۔ انہوں نے منفی میں جواب دیتے کہا انہوں نے میرے طور طریقے کے حساس کو پسند نہیں کیا۔ بھاگنے کی کبھی کوشش کی؟ اس سوال پر انہوں نے کہا صرف خوابوں میں۔ انہوں نے بتایا کہ اہیں طالبان میں شامل ہونے کی پیشکش نہیں کی گئی۔

مزید :

اسلام آباد -