میکڈونلڈز کا ایک برگر کھانے کے بعد اسے ہضم کرنے کیلئے کتنی دیر ورزش کرنا پڑتی ہے؟ جواب آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کردے گا

میکڈونلڈز کا ایک برگر کھانے کے بعد اسے ہضم کرنے کیلئے کتنی دیر ورزش کرنا پڑتی ...
میکڈونلڈز کا ایک برگر کھانے کے بعد اسے ہضم کرنے کیلئے کتنی دیر ورزش کرنا پڑتی ہے؟ جواب آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کردے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برگر، فرنچ فرائز اوردیگر فاسٹ فوڈز آج کل کھانے سے بڑھ کر فیشن کی شکل اختیار کر چکے ہیں مگر ان کھانوں کو ہضم کرنے کے لیے آپ کو کتنی ورزش درکار ہو گی، یہ آپ کی سوچ سے بھی کہیں زیادہ ہے۔ حفظان صحت کی ایک ویب سائٹ ہوم ریمیڈی شاپ(Home Remedy Shop) نے ایک آن لائن سافٹ ویئر بنایا ہے جس کے ذریعے آپ فاسٹ فوڈ کی مختلف اشیاءمیں موجود کیلوریز کی مقدار کا پتہ چلا سکتے ہیں اور انہیں ہضم کرنے کے لیے درکار ورزش کا تعین بھی کر سکتے ہیں۔آپ کو اس سافٹ ویئر میں اپنا قد، وزن اور جو چیز آپ کھا رہے ہیں اس کا نام اور اس کی کمپنی کا نام داخل کرنا ہو گا۔ سافٹ ویئر آپ کو اس کھانے میں کیلوریز کی مقدار بھی بتا دے گا اور یہ بھی بتا دے گا کہ اسے ہضم کرنے کے لیے آپ کو کونسی ورزش کتنے وقت کے لیے کرنی چاہیے۔

وہ وحشی انسان جو اپنی ہی ٹانگ کا گوشت کاٹ کر کھا گیا، وجہ ایسی کہ آپ سن کر سکتے میں آجائیں گے
برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے اس سافٹ ویئر پرمیکڈونلڈ کے ایک برگر (Big MAC) ، لارج فرنچ فرائز اورلارج کوکاکولا کلاسک کے نام داخل کرکے تحقیق کی۔ سافٹ ویئر نے بتایا کہ ان تینوں چیزوں میں 1330کیلوریز ہیں اور انہیں ہضم کرنے کے لیے آپ کو 6گھنٹے 16منٹ یوگا، یااڑھائی گھنٹے کی دوڑ، یا 4گھنٹے 57منٹ کی واک، یا 2گھنٹے 21منٹ تک سائیکلنگ کرنی ہو گی۔ یہ سافٹ ویئر فاسٹ فوڈ کے علاوہ دیگر پھلوں اور سبزیوں میں موجود کیلوریز اورانہیں ہضم کرنے کے لیے درکار ورزش کے متعلق بھی آپ کی رہنمائی کرے گا۔ماہرین اس سافٹ ویئر کو وزن کم کرنے کے خواہش مند افراد کے لیے انتہائی مفید قرار دے رہے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -