اگر آپ میں بھی یہ ایک صلاحیت موجود ہے تو موقع سے فائدہ اٹھاکر لاکھوں روپے کے مالک بن سکتے ہیں

اگر آپ میں بھی یہ ایک صلاحیت موجود ہے تو موقع سے فائدہ اٹھاکر لاکھوں روپے کے ...
اگر آپ میں بھی یہ ایک صلاحیت موجود ہے تو موقع سے فائدہ اٹھاکر لاکھوں روپے کے مالک بن سکتے ہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ (نیوز ڈیسک)اگر آ پ ویڈیو گیمز کے شوقین ہیں اور اپنا وقت گھنٹوں کے حساب سے یہ گیمز کھیلنے پر صرف کرتے ہیں تو کیوں نہ اس شوق کو ہزاروں لاکھوں روپے کمانے کے لئے استعمال کیا جائے؟
جی ہاں، یہ واقعی ممکن ہے، کیونکہ چین کی عالمی شہرت یافتہ ای کامرس کمپنی علی بابا نے ویڈیو گیمز مقابلوں کے انعقاد کا اعلان کردیا ہے، جو کہ سارا سال جاری رہیں گے اور ان مقابلوں میں مجموعی طور پر 55لاکھ ڈالر (تقریباً 55 کروڑ پاکستانی روپے) کے انعامات دئیے جائیں گے۔

دنیا کی بہترین نوکری، ہر مرتبہ سونے پر 15 ہزار روپے ملیں گے کیونکہ۔۔۔
اخبار ڈیلی میل کے مطابق کمپنی علی بابا نے اعلان کیا ہے کہ محض ایک سال کے دوران 1200مقابلے منعقد ہوں گے، جن میں کئی طرح کی ویڈیو گیمز کا شوق رکھنے والے افراد حصہ لے سکیں گے۔ ان گیمز میں Dota 1، Counter-Strike، Global Offensive، Starcraft 2 اور Hearthstoneشامل ہوں گی۔
مقابلوں میں مزید گیمز کو بھی شامل کیا جاسکتا ہے جبکہ انعامی رقم میں بھی اضافہ متوقع ہے۔ مقابلوں کا آغاز اگلے ماہ سے کیا جارہا ہے جبکہ فائنل مقابلے دسمبر کے مہینے میں شنگھائی میں منعقد ہوں گے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -