موجودہ حکومت ناکامی کے ریکارڈ بنا رہی ہے،انجینئر یاسر گیلانی
لاہور(جنرل رپورٹر) تحریک انصاف کے سینئر رہنما انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت خارجہ اور داخلہ امور دونوں محازوں پر ناکامی کے ریکارڈ بنا رہی ہے بھارت سے دوستی کی پینگیں بڑھانے والے حکمران اپنے مفادات کو پاکستان پر ترجیح دے رہے ہیں تاجر حکمرانوں کو اپنے کاروبار زیادہ عزیز ہیں۔ اپنے آفس میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جس طرح بلدیاتی انتخابات سپریم کورٹ کے حکم سے ہوئے ہیں ایسا محسوس ہوتا ہے کہ بلدیاتی اداروں کو اختیارات بھی سپریم کورٹ کے حکم پرہی ملیں گے۔