محسن اور عاقب جاوید چیف سلیکٹر اور کوچنگ کے مضبوط امیدوار، وقار کی چھٹی کا فیصلہ

محسن اور عاقب جاوید چیف سلیکٹر اور کوچنگ کے مضبوط امیدوار، وقار کی چھٹی کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(آن لائن) ورلڈ کپ میں شکست پر انکوائری کمیٹی اپنی رپورٹ آج چیئرمین پی سی بی کے حوالے کرے گی۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر محسن حسن خان چیف سلیکٹر اور عاقب جاوید کوچ کے مضبوط امیدور بن گئے جبکہ ہیڈ کوچ وقار یونس کے معاہدے میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا، دوسری طرف سرفراز احمد ٹی ٹوئنٹی کی کپتانی کے لیے مضبوط امیدواربن گئے۔ورلڈ کپ میں پاکستان کی شکست کا ذ مہ دار کون ہے۔ پاکستان کرکٹ کو کیسے جیت کے راستے پر لایا جا سکتا ہے۔ انکوائری کمیٹی نے تحقیقات اور تجاویز مکمل کر لی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بورڈ عہدیداروں میں محسن حسن کو چیف سلیکٹر بنانے پر اتفاق پا چکا ہے اور عاقب جاوید کوچنگ کے مضبوط امیدوار بن چکے ہیں۔ یہ بھی طے پایا ہے کہ وقار یونس کے معاہدے میں توسیع نہیں کی جائے گی جب کہ شاہد ا آفریدی کی جگہ سرفراز احمد کو کپتان بنائے جانے کا امکان ہے لیکن اس کا اعلان تاخیر سے ہو سکتا ہے۔