وقار یونس سے ملاقات کیلئے کبھی انکار نہیں کیا ،نجم سیٹھی
لاہور(آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے واضح کیا ہے کہ ہیڈ کوچ وقار یونس ان سے نہیں بلکہ چیئرمین شہریارخان سے ملاقات کیلئے پی سی بی ہیڈ کواٹرز آئے تھے۔ اپنے ایک بیان میں سیٹھی نے کہا گزشتہ روز شائع ایک خبر سے یہ غلط تاثر ملا کہ انہوں نے سابق فاسٹ باؤلر سے ملاقات سے انکار کیا۔’وقار نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ میں جنوری، 2016 میں ان سے نہیں ملا۔ یہ سچ ہے کیونکہ میں پاکستان سپر لیگ میں مصروف تھا‘۔’میں نے پی سی بی مینیجنگ کمیٹی کے کچھ ارکان کے تحفظات کے باوجود وقار کی تقرری کی اور پھر بعد میں بطور کوچ ان کی پرفارمنس پر تنقید سہی۔ ایسے میں وقار مجھ پر نظر انداز کیے جانے کا الزام کیسے لگا سکتے ہیں؟‘سیٹھی نے کہاوہ حیران ہیں کہ ایک طرف وقار اپنی رپورٹ افشا ہونے پر خوش نہیں لیکن دوسری جانب ٹی وی پر اس کے مندرجات بھی خود ہی پڑھ کر سنا رہے ہیں۔