آئی سی سی ورلڈ ٹی 20کے فائنل اتوار کو ہونگے
کولکتہ(آن لائن) آئی سی سی ورلڈ ٹی 20: مینز اور ویمنز کے فائنل اتوار کو ہونگے ، ویمنز میں ویسٹ انڈیز کا مقابلہ آسٹریلیا ، مینز فائنل میں ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کا میچ ہوگا ۔تفصیلات کے مطابق دفاعی چیمپئن آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں فائنل میں پہنچ چکی ہیں اور دونوں ٹیموں کے درمیان فائنل میچ اتوار کو کھیلا جائیگا پاکستانی وقت کے مطابق میچ دن دو بجے شروع ہوگا دوسری جانب ورلڈ کپ مینز میں ویسٹ انڈیز کا مقابلہ انگلینڈ کے ساتھ ہوگا ویسٹ انڈیز نے گزشتہ روز دلچسپ مقابلے کے بعد بھارت کو اس کے ہوم گراؤنڈ میں شکست دی جبکہ انگلینڈ نے اپنے پول میں ناقابل شکست نیوزی لینڈ کو شکست دیکر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا ۔