ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ کا فائنل کل کولکتہ میں کھیلا جائیگا
کولکتہ (آئی این پی) بھارت میں جاری ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ کا فائنل (کل) اتوار کو کولکتہ کے ایڈن گارڈن کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائیگا‘ کالی آندھی گوروں کا غر ور خاک میں ملانے کے لئے پر عزم ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کو ہرا کر انگلینڈ اور بھارت کو ہرا کر ویسٹ انڈیز نے فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا ہے شائقین کرکٹ کی نظریں ٹی ٹوئنٹی عالمی کرکٹ کپ کے فائنل پر مرکوز ہیں جہاں انگلینڈ اور ویسٹ انڈیزکے درمیان کھیلاجائے گا۔
میچ کولکتہ کے ایڈن گارڈن کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے 6 بجے کھیلا جائیگا۔