سنجے لیلا بھنسالی اپنی نئی فلم کے لئے شاہ رخ اور سلمان خان میں سے ایک کا انتخاب کریں گے
ممبئی(اے پی پی) سنجے لیلا بھنسالی اپنی نئی فلم میں شاہ رخ خان اور سلمان خان میں سے کسی ایک اداکار کا انتخاب کریں گے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی اپنی آئندہ فلم میں شاہ رخ خان اور سلمان خان میں سے کسی ایک اداکار کا انتخاب کریں گے تاہم ابھی تک انہوں نے اس بات کا باقاعدہ طور پر اعلان نہیں کیا۔ واضح رہے کہ بھنسالی کی آخری فلم باجی راؤ مستانی نے 6 نیشنل ایوارڈز حاصل کئے تھے۔