ڈاکٹر ندیم شیخ کی خدمات پر جارج آگسٹ یونیورسٹی کا تعریفی خط
لاہور( نامہ نگار) پنجاب یونیورسٹی شعبہ زوالوجی کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر ندیم شیخ کو جرمنی کی جارج آگسٹ یونیورسٹی گوٹینجن کی جانب سے پنجاب یونیورسٹی کے ساتھ دو طرفہ تعلقات قائم کرنے اور بہترین تعلقات کے فروغ پر ان کی خدمات کو سراہا گیا ہے۔ اور ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں تعریفی خط لکھا ہے۔ ڈاکٹر ندیم شیخ خود بھی جارج آگسٹ یونیورسٹی کے فارغ التحصیل طالبعلم ہیں۔اور تعلیم، تحقیق اور تربیت کے شعبوں میں بہتر معیار کو فروغ ملا ہے۔ ڈاکٹر مجاہد کامران نے اس کامیابی اور دونوں یونیورسٹیوں میں تعلقات کو فروغ دینے کے لئے بھرپور کردار ادا کرنے پر ڈاکٹر ندیم شیخ کی کاوشوں کو سراہا ہے۔