ملک میں سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 3.94فیصد بڑھ گئی
اسلام آباد (آن لائن)ملک میں سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 3.94 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ رواں مالی سال کے ابتدائی نو ماہ کے دوران مہنگائی کی شرح 2.64 فیصد رہی ۔ مارچ 2016 میں فروری 2016 کی نسبت مہنگائی کی شرح میں 0.15 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ سالانہ بنیادوں پر دال ماش 53.99 فیصد ، دال چنا 52.32 فیصد ، بیسن 45.70 فیصد ، پیاز 43.44 فیصد ، سگریٹ 28.22 فیصد ، چینی 14.91 فیصد اور چائے کی قیمتوں میں 19.18 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ جمعہ کے روز اسلام آباد میں چیف شماریات آصف باجوہ نے ماہانہ بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 3.94 فیصد اضافہ ہوا ہے سالانہ بنیادوں پر دال ماش 53.99 فیصد ، دال چنا 52.32 فیصد ، بیسن 45.70 فیصد ، پیاز 43.44 فیصد ، سگریٹ 28.22 فیصد ، چینی 14.91 فیصد اور چائے کی قیمتوں میں 19.18 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ ٹماٹر 49.6 فیصد ، آلو 18.29 فیصد ، کوکنگ آئل 12.83 فیصد ، چاول 12.8 فیصد ، انڈے 10.49 فیصد اور ویجیٹیبل گھی کی قیمتوں میں 8.71 فیصد کمی ہوئی ہے ۔سالانہ بنیادوں پر چکن 13.92 فیصد ، تازہ فروٹ 8.31 فیصد ، تازہ سبزی 6.73 فیصد اور آلو کی قیمتوں میں 1.6 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ ٹماٹر 18.67 فیصد ، انڈے 16.56 فیصد اور چائے کی قیمتوں میں 7.52 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے ۔ ابتدائی نو ماہ کے دوران دال چنا 50.71 فیصد ، بیسن 44.89 فیصد ، پیاز 43.72 فیصد ، دال ماش 38.08 فیصد ، چائے 24.89 فیصد ، سگریٹ 21.05 فیصد ، چینی 9.32 فیصد ، تعلیمی اخراجات 9.06 فیصد ،ریڈی میٹس گارمنٹس 8.47 فیصد اور تعمیراتی کام کی مزدوری کے ریٹ 8.12 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔