500سکولوں کو شمسی توانائی پر منتقل کیا جائے گا،حتمی پلان جاری
لاہور(خبر نگا رخصوصی)محکمہ توانائی نے سکول ایجوکیشن منصوبے کے تحت سکولوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کا حتمی پلان جاری کر دیا ہے۔جس کے تحت پہلے مرحلے میں 500سکولوں کو شمسی توانائی پر منتقل کیا جائے گا۔اس منصوبے پر سوا ارب روپے لاگت آئے گی۔جس کے تحت محکمہ توانائی نے سکول ایجوکیشن سو تفصیلات طلب کر لی ہیں ۔اس سلسلے میں محکمہ توانائی نے ٹیمیں بھی تشکیل دے دی ہیں جو ان سکولوں حوالے سے اقدامات کریں گی۔