جمعۃ المبارک کے موقع پرسکیورٹی ہائی الرٹ
لا ہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے ) جمعۃ المبارک کے موقع پرسکیورٹی کو ہائی الرٹ کرتے ہوئے شہر کی تمام مصروف مساجد،مزارات،امام بار گاہوں اور عبادت گاہوں کے باہرپو لیس نے اضافی نفری تعینات کی گئی جبکہ سڑک پر مساجد کو ایک جانب سے ڈھانپ کر ٹریفک کو یک طرفہ کر دیا گیا۔ نمازیوں کی گاڑیوں کی پارکنگ کیلئے ہیں کئی گز کے فاصلہ پر جگہ فراہم کی گئی۔ خصوصا داتا دربار ،بی بی پاک دامن اور کربلا گامے شاہ کے باہر پولیس نے بیریئر لگا کر واک تھروگیٹس کے علاوہ خواتین کے بیگز کی بھی تلاشی لی ۔