گرین ٹاؤن ،لین دین کاتنازع، مخالفین نے 26سالہ نوجوان کو قتل کر دیا
لاہور( وقائع نگار) گرین ٹاؤن کے علاقہ میں لین دین کے تنازع پر مخالفین نے تیزدھار آلہ کے وار کرکے 26سالہ نوجوان کو قتل کر دیا۔پولیس نے مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں جمع کروا کے کارروائی کا آغاز کر دیاہے ۔پولیس کے مطابق 26سالہ نسیم کا علاقہ کے رہائشی احسان وغیرہ سے لین دین کا تنازع تھا ۔ گزشتہ روز نسیم گھرکی جانب جا رہاتھا کہ ملزمان نے گھات لگا کراس کو گھیر لیا اور تیز دھار آلہ کے وار کر کے اس کوقتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے ۔پولیس نے مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں جمع کروا کے کارروائی کا آغاز کردیا ہے ۔پولیس کے مطابق مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے ۔