حکومت پنجاب نے پولیس کی یونیفارم تبدیل کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا

حکومت پنجاب نے پولیس کی یونیفارم تبدیل کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے )حکومت پنجاب نے پولیس کی یونیفارم تبدیل کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس کی یونیفام تبدیل کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا گیا ہے اور پولیس ٹریننگ سنٹر چوہنگ میں تیار کئے گئے وردی کے نئے نمونے منظوری کیلئے آئی جی پنجاب کو بھجوا دئے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق پولیس کی وردی کانیارنگ سبزرکھے جانے کاامکان ہے تاہم حتمی منظوری آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا کی سربراہی میں قائم کی گئی کمیٹی ہی دے گی۔ واضح ر ہے کہ ماضی میں بھی سابق آئی جی پنجاب حاجی حبیب الرحمن نے یونیفارم تبدیل کرنے کی کوشش کی تھی لیکن بعض پولیس افسران کی مخالفت کی وجہ سے اس پر عمل نہیں ہو سکا ۔ پو لیس حکام کی جا نب سے اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ نئی یونیفارم کے نمونے تیار کر لئے گئے ہیں تاہم اس وردی کا رنگ تبدیل کرنے کے بارے میں ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہواہے ۔

مزید :

علاقائی -